۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسماعیل هنیه جنبش حماس

حوزہ/اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی سربراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لبنان کے دارالحکومت بیروت روانہ ہوگئے ہیں تاہم وہ اس دورے کے دوران لبنان کی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل کونسل کے سربراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لبنان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،اسماعیل ہانیہ اپنے وفد کے ہمراہ لبنانی صدر،اسپیکر اور وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور فلسطینی گروپوں سے ملاقات کریں گے۔

ہفتے کے روز حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی حالیہ صورتحال،مقاومت کی حالیہ 11روزہ "جنگ سیف القدس" میں فتح اور اس کے سیاسی پیغامات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

10مئی سے 21مئی تک جاری رہنے والی "جنگ سیف القدس" کے دوران، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے، 4ہزار سے زیادہ راکٹ اور مارٹر گولوں سے مقبوضہ فلسطین کی طرف حملہ کیا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کا وفد،لبنانی حکام سے لبنانی پناہ گاہوں میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کے بارے میں بھی آگہی حاصل کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبنانی پناہ گاہوں میں ایک لاکھ 74ہزار 422 فلسطینی پناہ گزین زندگی بسر کر رہے ہیں۔

حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ نے اب تک مصر سمیت کئی دیگر ممالک کا دورہ کیا ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دیگر اسلامی ملکوں کا دورہ متوقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .